آج کا پکوان : بکرے کی تلی ہوئی لذیز کلیجی

Nov 28, 2025 | 15:07:PM
آج کا پکوان : بکرے کی تلی ہوئی لذیز کلیجی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بکرے کی کلیجی تلی ہوئی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

تلی ہوئی کلیجی بنانے کیلئے درکار اجزا:
 بکرے کی کلیجی ایک عدد، سرکہ3 بڑے چمچے، پیاز ایک عدد، لہسن 4 سے 5 جوے، تیل حسب ِ ضرورت، نمک آدھا چھوٹا چمچہ۔

 پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ2 عدد، میتھی چند پتّے، ثابت لال مرچ6 سے7 عدد۔

بنانے کا طریقہ:

 کلیجی کو اچھی طرح دھو کر صاف کریں۔ پھر اسکے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور انہیں سرکہ میں آدھا گھنٹہ کے لئے بھگو دیں۔

ایک برتن میں تھوڑا پانی، لہسن کے جوے اور نمک ڈال کر اُبلنے رکھ دیں، پانی اتنا رکھیں کہ کلیجی نرم ہوجائے اور پانی بھی خشک ہوجائے۔

 اب فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں کلیجی کے ٹکڑے ڈال کر تل لیں۔

 اب اس میں پیاز، بالکل باریک کتری ہوئی ڈالیں۔ جب پیاز نرم ہوجائے تو پسی ہوئی کالی مرچ اوپر سے چھڑک دیں۔

 ثابت لال مرچ، ہری مرچ، میتھی باریک کاٹ کر شامل کر دیں،چند منٹ کے لئے دھیمی آنچ پر کلیجی دم پر رکھیں۔

 فرائنگ پین چولہے سے اتار دیں، تلی ہوئی لذیذ کلیجی تیار ہے، سلاد اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ کھائیں، بہت لذیذ لگے گی۔