بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، 4 پاکستانی کھلاڑیوں کا فرنچائزز سے براہ راست معاہدہ

Nov 28, 2025 | 14:37:PM
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، 4 پاکستانی کھلاڑیوں کا فرنچائزز سے براہ راست معاہدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ نے پاکستان کے 4 کھلاڑی بی پی ایل میں براہ راست سائن کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر، صائم ایوب، ابراراحمد اور عثمان خان کو مختلف فرنچائززنے ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی   نیلامی کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

بی پی ایل کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی نیلامی 30 نومبر کو ڈھاکا میں ہوگی۔

پاکستان کے متعدد کھلاڑی نیلامی  کاحصہ ہوں گے،زمان خان، اسامہ میر،شعیب ملک،شان مسعود، سلمان علی آغا آکشن کا حصہ ہوں گے۔

بی پی ایل کے اگلے سیزن میں 6 میں سے4  ٹیمیں پہلی بار حصہ لیں گی،بی پی ایل کا 12 واں ایڈیشن 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:ہوشیار :دوسری شادی پر اب ہوگی 10 سال قید