ہوشیار :دوسری شادی پر اب ہوگی 10 سال قید

Nov 28, 2025 | 12:59:PM
ہوشیار :دوسری شادی پر اب ہوگی 10 سال قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے دوسری شادی کرنے پر 10 سال قید سمیت سخت سزاؤں پر مشتمل ’ آسام پروہیبیشن آف پولیگمی بل 2025‘ منظور کر لیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اس قانون کا مقصد ازدواجی ذمہ داری کو مضبوط بنانا اور خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، نیا قانون آسام میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے خلاف سب سے سخت قانونی فریم ورک قرار دیا جا رہا ہے۔

 اسمبلی کے ونٹر سیشن کے پہلے ہی دن یہ بل حکومتی رکن کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں پہلی شادی کو قانونی طور پر ختم کیے بغیر دوسری شادی کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔

 بل کے مطابق جو افراد اپنی پہلی شادی کو چھپاتے ہیں یا اسے ختم کیے بغیر دوسری شادی کرتے ہیں، انہیں 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی، بار بار جرم پر دوگنی سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:ٹریفک قوانین مزید سخت،بار بار چالان پر گاڑی نیلام ہوگی

اسی بل کے تحت شادی کروانے والے شخص کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 وہ افراد جو حکام سے معلومات چھپائیں گے، انہیں 2 سال تک قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

بل کی منظوری کے دوران کانگریس، اے آئی یو ڈی ایف، سی پی آئی (ایم) اور رائجور دل نے متعدد ترامیم تجویز کیں اور مطالبہ کیا کہ مسودہ سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

 طویل بحث کے بعد وزیرِ اعلیٰ کی یقین دہانیوں پر کانگریس اور رائجور دل نے اپنی ترامیم کی درخواستیں واپس لے لیں۔

 تاہم اے آئی یو ڈی ایف اور سی پی آئی (ایم) نے اپنی درخواستیں واپس لینے سے انکار کر دیا۔