ٹریفک قوانین مزید سخت،بار بار چالان پر گاڑی نیلام ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں ٹریفک قوانین مزیدسخت کردیئے گئے ،جدید ترامیم سے 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات کردی گئی ہیں۔
اصلاحات کے مطابق اب پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی، سرکاری گاڑیاں بھی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانے ہوں گے۔
پنجاب میں ون وے کی خلاف ورزی ختم کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے جبکہ یوٹرن کی ری ماڈلنگ سے سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی۔
حادثات میں جاں بحق ہونےوالےافراد کے اہل خانہ کو دیت فوری طور پر فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور مناسب پارکنگ نہیں ہوگی تو میرج ہال بھی نہیں ہوگا، میرج ہالز کو پارکنگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پنجاب میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ ختم کرنے کے لیے سخت فیصلہ کن کریک ڈاؤن ہوگا، انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو 6 ماہ تک قید بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب بھر میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، اس حوالے سے کریک ڈاؤن کا حکم بھی دیا گیا ہے، ٹریفک کی بہتری اور شہریوں کی حفاظت کے لیے لاہور کی پانچ ماڈل سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 100 روپے کے نئے نیپالی کرنسی نوٹ کے اجراء پر بھارت میں کھلبلی
وزیر علیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوسرے شہر جانے والی گاڑی کو تیز رفتاری سے جلد پہنچنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، لاہورسمیت تمام شہروں میں ٹریفک کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے کوئی امتیاز نہ رکھاجائے، خلاف ورزی پر ہر شخص کو جرمانہ دینا پڑے گا۔