انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، 65 لاپتا  

Nov 28, 2025 | 10:37:AM
انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84 افراد ہلاک، 65 لاپتا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 84  افراد ہلاک ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کے واقعات  انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے جس میں اب تک 84 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور 65 افراد لاپتا ہیں جب کہ ہزار وں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کرکٹ  ہیڈ کوچ دماغی مریض قرار،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی بُری طرح متاثر  ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔