ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے  سکواڈ کا اعلان

Nov 28, 2025 | 10:06:AM
 ایشیز سیریز: آسٹریلیا کا دوسرے ٹیسٹ کیلئے  سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی اسکواڈ میں واپسی میں تاخیر ہے، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود ہوں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔

 پرتھ ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سےوزنی چاندی کی اینٹ کی رونمائی،ریکارڈ بھی لرز اٹھا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔