نمیبیا نے تیسری بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

Nov 28, 2023 | 20:27:PM
نمیبیا نے تیسری بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: فوٹو کرک ٹوڈے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) نمیبیا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کوالیفائرز میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دے کر اگلے سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افریقا ریجن کوالیفائر میں منگل کو نمیبیا کی ٹیم  نے تنزانیہ کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔

 افریقا ریجن کوالیفائر کی ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گی، نمیبیا کے کوالیفائی کرنے کے بعد دوسری ٹیم کیلئے یوگنڈا، کینیا، زمبابوے اور نائیجیریا کے درمیان مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے مسلسل تیسری بار آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

اس سے قبل نمیبیا نے پہلی بار 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی اور سپر 12 مرحلے کیلئے کوالیفائی بھی کیا تھا جبکہ گزشتہ سال ہونے والے ایونٹ میں وہ پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔