مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے:چودھری نثار

Nov 28, 2023 | 12:22:PM
 مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے:چودھری نثار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ سیاست کی ، آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا، حلقہ کے عوام کی دعاؤں، ووٹ اورسپورٹ سے منتخب ہو کر پاکستان اور اس حلقے کی پسماندگی کو دور کروں گا۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے  گزشتہ روز  چکری میں حلقہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ میری خدمت کے نشان حلقہ میں ہر جگہ موجود ہیں، میرے حمایتیوں کو میرے لئے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی، مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا اور نہ ہی اب ہے اگر مجھے عہدے ہی چاہیے ہوتے تو جس دور میں جوبھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگرمیں نے کبھی اپنے ضمیر اور کردار کا سودا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوگا؟،اوگرا نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

 چودھری نثار علی خان کا مزید کہنا تھا کہمیرا کل بھی موقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا، انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے کھڑا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔