مشہور شخصیات کو ایک نظر میں نام سے پہچاننے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 28, 2022 | 12:59:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشہور شخصیات کو ایک نظر میں نام سے پہچاننے والی بچی سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹیگور سے بل گیٹس تک سب کو ایک نظرمیں پہچاننے والی ایک چھوٹی بچی کی و یڈیو انٹرنیٹ پراس وقت مرکز نگاہ بنی جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’’ ایک چھوٹی سی بچی دنیا کی مشہور شخصیات کو ایک ہی بار میں پہچانتی ہے بلکہ ان کے نام بھی ساتھ ساتھ بتاتی ہے‘‘۔ انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر دنگ رہ گئے  اور اس ویڈیو کو آ گئے مزید شیئر کر رہے ہیں، اب تک اسے کئی ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں  ایک چھوٹی سی لڑکی کو ایک ہی بار میں مشہور شخصیات کو پہچانتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اے پی جے عبدالکلام سے لے کر رابندر ناتھ ٹیگور تک، چھوٹی بچی ہر ایک شخصیت کو بہت آسانی سے پہچانتا ہے۔ ٹویٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 60 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔ویڈیو میں چھوٹی بچی کو ایک کرسی پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے اور ایک ایک کر کے ایک خاتون، جو بچوں کی ماں دکھائی دیتی ہے، اس نے اسے کارڈز دیے جن پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی تصاویر تھیں۔ ایک بار بھی ہچکچاہٹ کے بغیر، وہ ان سب کو پہچان رہ تھی جو کہ اس عمر کی بچوں میں بہت کم دیکھا جاتا ہے۔