پاکستانی اداکارہ کا اپنے مداحوں کو انوکھا چیلنج

Nov 28, 2022 | 12:38:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستانی اداکارہ نے اپنے مداحوں کو انوکھا چیلینج پیش کردیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ درفشان سلیم اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے دلچسپ چیلینج دیتی ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو سردیوں میں آئس کریم کھانے کا چیلنج دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر سردیوں کی راتوں میں آئس کریم کھاتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ سردیوں کی آمد  کے ساتھ ہی بہت سے لوگ سردیوں سےمختلف طریقے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ایسے میں اداکارہ نے  آئس کریم کھانے کا تجربہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر  کیا اور ایک منظر تصویر کے ذریعے دکھایا ،ایک قطار میں تین آئس کریم کونز۔

اس کے چہرے پر چمکتی مسکراہٹ اور اس کی کھلی کھلی آنکھیں جوش و خروش کا اظہار کرنے کے لیے بہترین انداز تھا۔اداکارہ نے اس پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ’’"جو چیز ہمیں اچھی لگتی ہےوہ یہ ہے کہ ہم مہربانی، شفقت اور حکمت کے ساتھ سوچ سکتے، بول سکتے اور کام کر سکتے ہیں اور یہی ہماری سپر پاور ہے۔ اگر خوبصورت نظر آنا/حیرت انگیز نظر آنا صرف پتلا ہونا/ہر کسی کےلیے خوبصورت نظر آنے کے لیے لباس پہننا ہے تو یہاں تک کہ  نسلیں بھی ایسا کر سکتی ہیں۔ اس نوٹ پر وہ آئسکریم کھاؤ"۔

ایک تصویرجس میں  دورفشان سلیم  اپنی آئس کریم کی خواہش پوری کر رہی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ، ایک اور اداکارہ کے برعکس،  دورفشان سلیم  کو کھانے پینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور وہ بار بار آئس کریم کھانے میں بھی بُرا محسوس نہیں کرتی۔

یاد رہے کہ اداکارہ  دورفشان سلیم  پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہے جنھوں نے بہت کم وقت میں اچھا کام کر کے عوام کے درمیان مقبولیت حاصل کی ہیں۔