کروشیا نے کینیڈا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا

Nov 28, 2022 | 11:40:AM
کروشیا نے کینیڈا کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں کروشیا نے کینیڈا کو شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

اتوار کو گروپ ایف کے میچ میں کروشیا نے کینیڈا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

 کروشیا کی جانب سے آندریج نے 2 جبکہ مارکو لیواجا اور لورو میجر نے ایک ایک گول کیا، کینیڈا کا واحد گول ڈیوس نے کیا۔

کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد کروشیا نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد کینیڈا آخری نمبر پر موجود ہے۔