مجسمہ سمجھ کر سیلفی بنانیوالے شخص پر مگر مچھ کا حملہ

Nov 28, 2021 | 14:03:PM
بزرگ شہری پر مگر مچھ کا حملہ
کیپشن: بزرگ شہری پر مگر مچھ کا حملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) فلپائن میں بزرگ شہری مگر مچھ کومجسمہ سمجھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا تھا کہ اچانک مگر مچھ نے حملہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق 68 سالہ چپاڈا نامی شہری اپنے خاندان کے ساتھ تھیم پارک میں آئے، انہیں تالاب میں 12 فٹ لمبا مگر مچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ بیٹھے،چپاڈا سیلفی لینے مگر مچھ کے پاس چلے گئے جس نے چند لمحوں بعد حملہ کرکے چپاڈا کا بازو جبڑوں میں دبوچا اور کھینچ کر تالاب میں لے گیا۔

خوش قسمتی سے چپاڈٓا زور آزمائی کے بعد اپنا بازو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے تاہم وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    ملازمت تلاش کاانوکھا طریقہ۔۔۔ نوجوان کو پسند کی نوکری مل گئی