گجرات: 2کمسن بہن بھائیوں کی پر اسرار موت کا معمہ حل،ماں ہی قاتل نکلی

May 28, 2025 | 23:12:PM
گجرات: 2کمسن بہن بھائیوں کی پر اسرار موت کا معمہ حل،ماں ہی قاتل نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گجرات کے رنگ پورہ میں دو کمسن بہن بھائیوں کی پر اسرار موت کا معمہ حل ہو گیا،قاتل کوئی اور نہیں سگی ماں نکلی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے کیلئے ماں نے 2 بچوں کو گلہ دبا کر قتل کیا،ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نازش نے آشنا ثمر عباس کے کہنے پر اپنی اولاد کا گلا گھونٹ دیا،6 فروری 2025 کو ساڑھے5 سالہ محمد شافع اور اڑھائی سالہ نعمت عثمان کی گھر میں پر اسرار طور پر موت ہوئی،اسی دوران بچوں کی ماں نازش عثمان گھر سے غائب ہو گئی جس کے اغواء کا مقدمہ درج کیاگیا،پولیس نے بچوں کی ماں کو تلاش کرکے شامل تفتیش کیا تو ملزمہ نے خوفناک انکشافات کیے۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ ملزم ثمر عباس کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔آشنا نے کہا کہ اپنے بچوں کو راستے سے ہٹاؤ پھر دونوں شادی کرلیں گے۔

ترجمان کے مطابق ملزم ثمر عباس بیرون ملک فرارہو گیاہے، گرفتاری کیلئے انٹرپول کی مدد سے کوشش جاری ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ کے خاوند عثمان علی کی مدعیت میں نازش اسکے آشنا ثمر عباس سکنہ سماں موہلہ کے خلاف تھانہ اے ڈویژن 25/240 درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:محبت میں گرفتار دو لڑکیاں شادی کیلیے نوجوان کے گھر پہنچ گئیں، دونوں سے بیک وقت نکاح

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: