ریاض:پاکستانی سفیر نے پاکستان انٹرنیشنل سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول اردو سیکشن گزشتہ پانچ دہائیوں سے لاکھوں پاکستانی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا چلا آرہا ہے ۔سکول کی نئی بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پر سفارتی افسران،اساتذہ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے تعلیمی میدان میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان بچوں کے لیے سکول کی نئی بلڈنگ ان کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔ سکول کے پرنسپل راجہ محمد عرفان،لنک افیسر اقراء اشرف، پروفیسر انوارالحق اور دیگر کا کہنا تھا کہ سکول کی نئی بلدنگ میں نئی تعلیمی جدت کو متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ طلباء اور طالبات نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ افتتاحی تقریب میں طلباءنے شاندار ٹیبلوز بھی پیش کئے۔
یہ بھی پڑھیں:2 دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ