مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: ن لیگ کی اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع

May 28, 2025 | 18:35:PM
مخصوص نشستیں نظرثانی کیس: ن لیگ کی اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس میں اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اضافی گزارشات میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی رولز کے منافی استعمال ہوا، آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التواء مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے، مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ سنی اتحاد کونسل نے 80 ارکان کے ساتھ مخصوص نشستوں کیلئے اپیل دائر کی، اپیل پر فیصلے سے سنی اتحاد کونسل کے پاس زیرو ارکان رہ گئے، 12 جولائی کے فیصلہ نے سنی اتحاد کونسل سے ان کے اپنے ارکان بھی واپس لے لئے۔

عدالتی میں جمع درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے، جب نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے، سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کو ایک پارٹی نہیں سمجھا جا سکتا۔

مسلم لیگ ن نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 12 جولائی کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:موریطانیہ کے طیارہ حادثے میں 200 حاجیوں کی شہادت کی خبر , حقیقت سامنے آ گئی