”باپ دا سایہ“ملک یعقوب نورکانیاویڈیوگاناریلیز

May 28, 2025 | 13:33:PM
”باپ دا سایہ“ملک یعقوب نورکانیاویڈیوگاناریلیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر بچے کا اصلی ہیرو اس کا باپ ہوتا ہے لیکن آج کے معاشرے میں ہمیں یہ ہیرو منظر سے ہٹا ہوا دکھائی دیتا ہے شاید اس ہیرو کو واپس لانے کے لئے ہی اب عالمی سطح پر فادرز ڈے منایا جاتا ہے،سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو باپ اپنی ساری زندگی اپنے بچّوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے لئے دُنیا بھر کی خوشیاں اور راحتیں جمع کرتے ہوئے گزار دیتا ہے اس کے لئے سال میں محض ایک دن مخصوص کر کے حق ادا کیا جا سکتا ہے؟

کہتے ہیں ماں باپ کے دس بچے بھی ہوں تووہ کسی کوگھر سے نہیں نکالتے بلکہ اپناپیٹ کاٹ کراوراپنی دیگر ضروریات کومحدود بسا اوقات ختم کرکے بچّوں کی پرورش کرتے ہیں لیکن دس بچّوں کے والدین کوبڑھاپے میں بعض اوقات سرچُھپانے اورچندنوالے روٹی کھانے کےلئے بھی دربدردھکے کھانے پڑتے ہیں ،باپ اپنے بچّوں کا پیٹ بھرنے کے لئے گھر سے نکلتا ہے اور خود سارا دن بھوکا پیاسا رہ کربھی خوشی خوشی اپنے بچّوں کے درمیان لوٹ جاتا ہے، باپ اپنی اولاد میں جیتا اور اس کی خوشی میں سانس لیتا ہے۔

باپ کی عظمت کے حوالے سےمعروف ہدایتکار و اداکار ملک یعقوب نور نے نیا گیت”باپ دا سایہ“ریلیز کردیاہے۔

 اس گانے کی شاعری الطاف باجوہ نے لکھی ہے جبکہ پپو سمراٹ نے جذبات سے بھرپور اس گیت میں آواز کا جادو جگایا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں ماڈل زارا ملک، فاطمہ اور فانی جان نے اداکاری کی ہے،اس گانے کے پروڈیوسر ملک محمد خان ہیں جبکہ موسیقی جی اے مشتاق نے ترتیب دی ہے،ملک یعقوب نورنے اسےڈائریکٹ کیاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر ویب سیریز مکمل،ریلیزکب ہوگی؟

ملک یعقوب نور کا کہناہے کہ یہ گیت ان تمام افراد کے لئے بنایا ہے جو اپنے باپ سے بے تحاشا پیار کرتے ہیں، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ معیاری اور منفرد کام کو ترجیح دوں، بہت سے ہٹ پراجیکٹس میرے کریڈٹ پر ہیں جو میری پہچان بنے،آج جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے تو اس دور میں بھی میں دعوے کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کر پنجابی فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں، رواں برس میری دو میگا بجٹ فلمیں سلور سکرین کی زینت بنیں گی۔