28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے: فیصل کریم کنڈی

May 28, 2025 | 11:52:AM
28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے: فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے، ملک کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وہی قومیں ناقابل تسخیر بنتی ہیں جو قربانی، اتحاد کے جزبہ کیساتھ کھڑی رہتی ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا ہے کہ یوم تکبیر پر سائنسدانوں، انجنئیرز، محب وطن قیادت، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یوم تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد، ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔