ہاردک پانڈیا اور نتاشا میں طلاق کی خبریں ، قریبی دوست نے اہم انکشاف کر دیا

May 28, 2024 | 18:31:PM
ہاردک پانڈیا اور نتاشا میں طلاق کی خبریں ، قریبی دوست نے اہم انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بھارتی کرکٹر اور انڈین کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور سیربین اداکارہ و ماڈل  نتاشا کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ چند روز سے میڈیا کی ذینت بنی ہوئی ہیں ، سوشل میڈیا صارفین اور   جوڑے کے فین میں تجسس ابھرا ہے کہ آیا واقعی دونوں میں طلاق ہونے والی ہے ؟ یا پھر یہ پبلسٹی سٹنٹ ہے ؟ اس بات کا جواب نتاشا کی قریب دوست نے دیا ہے بلکہ انہوں نے مزید انکشافات کیے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ ٹائمز نو‘‘ کے مطابق ہاردک پانڈیا  کی اہلیہ  کے دوست نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور نتاشا ستانکووک کا معاملہ اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے ، دونوں ایک عرصے سے ساتھ نہیں ہیں دونوں کے درمیاں مسائل کافی پچیدہ ہو چکے ہیں  اس لیے دونوں کے درمیان طلاق ممکن ہے ،  دوست کی جانب سے یہ کنفرم نہیں کیا گیا کہ آیا طلاق ہو چکی ہے یا نہیں لیکن انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ طلاق ممکن ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : بس کچھ پل کا انتظار، محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی