تیز آندھی ، جھکڑ کیساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

May 28, 2024 | 18:41:PM
تیز آندھی ، جھکڑ کیساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت سے ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے سورج خون چوسنے پر اتر آیا ہے ،  ایسے میں محکمہ موسمیات نے شہریوں کو  آج رات سے بارش کی نوید سنائی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے  اور یہ سلسلہ کل دن میں جاری رہ سکتا ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کل خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہے گا ،تاہم چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، بونیر، پشاوراور مردان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم رہنے کے علاوہ اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، جھنگ اور میانوالی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  کا  امکان ظاہر کیا گیا ہے ،اس دوران مری ،گلیات اور گردو نواح میں آندھی /تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع  ظاہر کی گئی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ کوئٹہ ،ژوب اور زیارت اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،اس دوران کراچی ، بدین اورٹھٹھہ اور گردونواح میں آندھی /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،کشمیر،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا  اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 روز کے دوران بالائی سندہ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 52، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 51، رحیم یار خان، سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، خانپور، بھکر، خیرپور 50، بہاولنگر، روہڑی، پڈعیدن 49، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، خانپور۔ کوٹ ادو، ملتان، نور پور تھل، سکرنڈ میں 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی  پڑھیں : دوسری شادی کرنے کا قانونی طریقہ کار کیا ہے ؟ جانیے