بالی ووڈ کے تین خان کامیاب لیکن چوتھے کو ناکامی کا افسوس نہیں۔۔ کیوں۔۔؟

May 28, 2021 | 13:29:PM
بالی ووڈ کے تین خان کامیاب لیکن چوتھے کو ناکامی کا افسوس نہیں۔۔ کیوں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ شاہ رخ ، سلمان خان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوئے۔بالی ووڈ اداکارسیف علی خان نے بھی تینوں خانز کی طرح متعدد فلموں میں کام کیا لیکن وہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کی طرح کبھی بھی کامیابی نہیں سمیٹ پائے اور اس کا انہیں افسوس نہیں ہے۔  

 بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ اچھا ہوا کہ وہ شاہ رخ ، سلمان اور عامر خان کی طرح کامیاب نہیں ہوئےاور اس کا انہیں افسوس نہیں ہے۔  ان کا کہنا ہےکہ ان کا شاہ رخ ، سلمان اور عامر  کی طرح کامیاب نہ ہونا یا بڑا اداکار نہ بننا ان کے حق میں بہترثابت ہوا۔  سیف علی خان نے کہا کہ یہ ان کے حق میں اس لئے بہتررہا کیونکہ ان کو تجربات کرنے کے بہت سے مواقع ملے اور اداکاری کے میدان میں خود کومنوانے کے لیے بھی کئی راستوں سے گزرا اور یہ بہترین تجربہ ثابت ہوا ۔

سیف کا کہنا ہے کہ شاہ رخ ، سلمان اورعامرخان کو بڑا اداکارہی بننا تھا، شاید یہ ان کے بچپن کا خواب بھی ہو۔میں کہہ سکتا ہوںکہ اسٹار بننا دو خان صاحبان کا تو  خواب ہوسکتا ہے لیکن جہاں تک سلمان خان کا معاملہ ہے ، اتنا تو ہے کہ وہ  یقیناً اس کیلئے ہی بنے تھے اور یہ انہیں ملنے والی کامیابیوں سے ثابت ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اداکارکی حیثیت سے سلمان  ،عامر اور شاہ رخ خان کی طرح میں مکمل نہیں تھا ، اس کیلئے مجھے ایک اداکار کی ضرورت تھی جو مجھے اکشے کمار کی صورت میں ملا۔  

یہ بھی پڑھیں: دفاتر پر بھارتی پولیس کے چھاپوں کے بعد ملازمین کے بارے میں فکر مند ہیں: ٹویٹر ترجمان