ملک بھر میں شب برأت کل منائی جائے گی

Mar 28, 2021 | 12:41:PM
ملک بھر میں شب برأت کل منائی جائے گی
کیپشن: شب برآت پر مسجد میں چراغاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں کل شب برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر دعا کرنے کیلئے حاضری بھی دینگے۔ اس موقع پر صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق شب برات کے موقع پر اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب کے حضور گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔ شب برات کے موقع پر قبرستانوں میں خصوصی صفائی اور موجود صورتحال کے تناظر میں خاص انتظام کیا گیا ہے۔اس  موقع پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں علماء کرام، خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔ اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں۔مساجد اور اجتماعات میں ہونیوالی خصوصی دعاؤں میں کرونا کی وبا سے نجات کیلئے اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی جائے گی۔شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہوگی اورفرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ شب برات کے موقع پر مساجد، خانقاہوں اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ 

اس موقع پر سندھ حکومت نے کل  تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر رکھا  ہے۔