شہریوں کو میسج سے موسم کی پیشگی اطلاع دی جائے،وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت

Jun 28, 2025 | 22:21:PM
شہریوں کو میسج سے موسم کی پیشگی اطلاع دی جائے،وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ 

چئیر مین این ڈی ایم اے نے وزیرِ اعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا،وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو ملک بھر میں بالخصوص بالائی علاقوں میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں رہنے اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم نے چئیرمین  این ڈی ایم اے  کو ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومتوں سے اس حوالے سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی،موبائل فون میسج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش دھماکہ، 8 افراد شہید