پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ کا انعقاد،آرمی چیف بطورمہمانِ خصوصی شریک

Jun 28, 2025 | 19:27:PM
پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ کا انعقاد،آرمی چیف بطورمہمانِ خصوصی شریک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان نیول اکیڈمی میں کمیشننگ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پریڈ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ 

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا،پریڈ میں بحرین، عراق اور فلسطین کے کیڈٹس بھی شریک ہوئے،تقریب میں افواج، حکام اور کیڈٹس کے اہل خانہ شریک ہوئے۔ 

کمانڈنٹ تصور اقبال نے پاکستان نیول اکیڈمی کے تربیتی معیار و سرگرمیوں سے آگاہ کیا،اس دوران مڈشپ مین عبدالرحمان کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا،مڈشپ مین شایانِ حشمت نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی،چیئرمین جے سی ایس سی گولڈ میڈل محمد عزیر کو ملا،کمانڈنٹ گولڈ میڈل چوہدری اعزاز طاہر کے نام رہا جبکہ پروفیشنسی بینر کوارٹر ڈیک سکواڈرن نے جیتا۔ 

یہ بھی پڑھیں : بھارت جس کو "دہشتگردی" کہتا ہے،دراصل ایک جائز اور قانونی آزادی کی جدوجہد ہے،آرمی چیف