ڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وفاقی وزیرعطاتارڑ

Jun 28, 2025 | 19:09:PM
ڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ کےپی کومعطل کرناچاہیے تھا، وفاقی وزیرعطاتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پرڈپٹی کمشنرکی بجائےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کومعطل کرناچاہیے تھا، وزیراعلیٰ کےپی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے  کیوں استعمال نہیں کیاگیا؟

وزیراطلاعات عطاتارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران  سوال کیا کہ کیا عوام نے گنڈاپورحکومت کوورک فرام اڈیالہ کا مینڈیٹ دیا تھا، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، انہوں نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کوبنارکھا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاح انتظار کرتے رہے ،8گھنٹے گزرگئے انہیں بچانے کوئی نہ پہنچا،سیاح چیخ وپکار کرتے رہے،وزیراعلی کے پی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لیے کیوں استعمال نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی بھی صوبے کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے تھے۔ 

عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کہتے ہیں میرا کام خیمے دینا نہیں، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے، عوام نے وزیراعلی کو خدمت کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، خیبرپختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے،کیا عوام نے وزیراعلی کو اس لیے مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ اڈیالہ سے کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات میں سیاحوں کے ساتھ  پی ٹی آئی کے نظام کی موت ہوئی ہے، سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا پوری قوم رنجیدہ ہے،  جہاں واقعہ ہوا وہ سیاحتی مقام ہے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔ 

پی ٹی آئی بارہ سال میں ریسکیو آلات بھی نہ خرید سکی، پی ٹی آئی کارکردگی تو دیکھا نہیں سکی لیکن کم از کم اپنا منہ تو بند رکھے ،انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے میں ہر سال کروڑوں روپے کا بجٹ رکھا جاتا ہے، آپ کا کام لوگوں کو ریسکیو کرنا نہیں تو پی ڈی ایم اے کا ٹیکس لینا بند کردیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں: ژوب:سیلابی ریلے میں 2گاڑیاں بہہ گئیں،خاتون جاں بحق، 2 بچے لاپتہ