ژوب:سیلابی ریلے میں 2گاڑیاں بہہ گئیں،ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر3 بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے اب تک ایک خاتون ،2 جوان لڑکیاں اور ایک چھوٹی عمر کی بچی کی لاشیں ٹراما سینٹر ژوب منتقل کردی جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا،جاں بحق افراد تعلق ملتان سے بتایا جارہا ہیں۔
سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں لیویز فورس اور مقامی شہریوں نے بھی اپنا حصہ لیا، تفریحی پوائنٹ سلیازہ ضلع ژوب سے مشرق کی طرف 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے جوکہ سیلیازہ کے مقام پر پکنک منانے آئے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،3 تاحال لاپتہ