سوات میں10 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں،3 تاحال لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے ریلیف نیک محمد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سوات بائی پاس پر ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اب تک 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں لیکن تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ابتدائی طور پر چار اعلیٰ افسران کو معطل کیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو سات روز میں رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی