ویسٹ انڈیز کو شکست، آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ 159 رنز سے جیت لیا

Jun 28, 2025 | 14:04:PM
ویسٹ انڈیز کو شکست، آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ 159 رنز سے جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 159 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کرلی۔

میچ کے تیسرے روز301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 141 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 43 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 310 رنز بنائے، جس میں ٹریوس ہیڈ (61)، بیو ویب اسٹر (63) اور ایلکس کیری (65) نے نمایاں بیٹنگ کی۔

مزید پڑھیں:سری لنکا سےشکست پر بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مستعفی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے 5 وکٹیں لیں اور میچ میں مجموعی طور پر 9 شکار کیے مگر ناقص فیلڈنگ نے ٹیم کی محنت ضائع کر دی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ (30)، جسٹن گریوز (38) اور شمر جوزف (44) نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ٹیم ہدف کے قریب نہ پہنچ سکی۔

 اسپنر نیتھن لیون نے آخری دو وکٹیں حاصل کیں،آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 190 رنز بنائے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 جولائی سے سینٹ جارج میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 12 جولائی سے شیڈول ہے۔