سری لنکا سےشکست پر بنگلہ دیشی ٹیسٹ کپتان مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان نجم الحسن شانتو نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
نجم الحسن شانتو نے یہ اعلان میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جہاں بنگلہ دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نجم الحسن شانتو نے کہا کہ میں ٹیسٹ فارمیٹ میں مزید کپتانی جاری نہیں رکھنا چاہتا۔ یہ کوئی ذاتی فیصلہ نہیں بلکہ ٹیم کے مفاد میں ہے۔
مزید پڑھیں:"کانٹا لگا" گانے سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ شیفالی جریوالہ چل بسیں
انہوں نے مزید کہا کہ تین الگ الگ فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا ٹیم کے لیے سودمند نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں کچھ عرصے سے ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں اور سمجھتا ہوں کہ تین فارمیٹس میں تین کپتان رکھنا سمجھداری نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے فیصلے کے پیچھے کوئی جذباتی ردعمل یا ذاتی مایوسی نہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ لوگ اسے جذباتی فیصلہ نہ سمجھیں۔ یہ مکمل طور پر ٹیم کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے۔