کراچی ایئر پورٹ پر طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔
ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکان