بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک بھر میں آج پھر سندھ ، پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہےجبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اٹک اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: چینی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ،ایک سال میں تقریبا 40 روپے بڑھے
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے جنوبی حصے میں بادل موجود ہیں، آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، 5 یا 6 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔