مجالس کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی سی پی او لاہور کا امام بارگاہوں کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان)سی سی پی او لاہور کاامام بارگاہ خیمہ سادات لٹن روڈ اورامام بارگاہ ابوالفضل العباس مغلپورہ کا دورہ، مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، بلال صدیق کمیانہ نے عزاداران کیلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ عشرہ محرم کے دوران پولیس ِ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں۔ کنٹرول رومز کے ذریعے مجالس و جلوسوں کے روٹس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ جلوس منتظمین قومی یکجہتی، امن اور بھائی چارے کے فروغ میں اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔ تمام مسالک کے علماء کرام کے تعاون سے محرم الحرام کوپر امن بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران قیامِ امن کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔
اس موقع پر ایس پی سول لائنز اثر علی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،متعلقہ پولیس افسران نے سی سی پی او لاہور کوسکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سی سی پی او لاہور نےسکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہ کر فرائص سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے امام بارگاہوں کے منتظمین، متولی حضرات اور لائسنس ہولڈرز سے سکیورٹی انتظامات سے متعلق استفسار کیا۔سی سی پی لاہور نے ایس پی سول لائنز کو امام بارگاہ خیمہ سادات کیلئے واک تھرو گیٹ، بیرئیرز اور روشنی کے بہترین انتظامات کا حکم دیا۔امام بارگاہوں کے منتظمین کا سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجالس کے اوقات کی پابندی سے متعلق تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کیلئے ایک داخلی اور خارجی راستہ مختص کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام کے دوران 3اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال