محرم الحرام کے دوران 3اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال

Jun 27, 2025 | 22:33:PM
محرم الحرام کے دوران 3اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)فیصل آباد ریجن میں  سات اور دس محرم کو  موبائل سروس بند کرنے کیلئے سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد میں 7 اور 10 محرم الحرام  کو موبائل سروس بند رکھنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے،ضلع جھنگ میں بھی7 اور10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے ،ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے اور 

ضلع چنیوٹ میں موبائل بند کرنے کی سفارشات ارسال نہیں کی گئیں۔ضلع چنیوٹ میں محرم کے دس دنوں میں ہی موبائل سروس بحال رہے گی۔فیصل آباد ریجن کے تین اضلاع میں موبائل سروس بندش کی سفارشات ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ  پنجاب کے مختلف اضلاع میں موبائل سروس بندش کا فیصلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔