ڈرامہ 'تیرے بن' نے مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے

Jun 28, 2023 | 12:07:PM
سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈ  توڑ  ڈالے  ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کی مقبولیت نے تمام سابقہ ریکارڈ  توڑ  ڈالے  ہیں۔

 ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' نے نہ صرف ریٹنگ چارٹ پر گزشتہ تین سال کی سب سے بلند ترین ریٹنگ کو سر کیا بلکہ  ڈیجیٹل پلیٹ فارم  پر  2  اعشاریہ 9 بلین ویوز کا اعزاز  بھی حاصل کرلیا۔

اب نشر ہونے والی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ(قسط) میں آنے والا دلچسپ موڑ کیسے کرداروں کی زندگی بدلے گا؟ جاننے کے لیے دیکھیے ڈراما سیریل تیرے بن آج رات آٹھ بجے صرف جیو پر ۔

مزید پڑھیں:  سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے، اسے ضرور قتل کریں گے، گینگسٹر گولڈی برار

واضح رہے کہ ڈرامے میں ادکارہ یمنیٰ مرکزی کردار نبھارہی ہیں جب کہ ان کے مقابل اداکار وہاج علی ہیں، ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسندکیا جارہا ہے۔