اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ،ڈالر سستا ہو گیا

Jul 28, 2026 | 10:22:AM
 اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ،ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 638 پوائنٹس کمی سے 177623 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس 177434 کی سطح تک گر گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ روول اوور ویک کے باعث اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں ہنگامہ آرائی،سابق وزیر گرفتار، سنگین الزامات سامنے آ گئے

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 پیسے سستا ہوگیا،ڈالر 277.86 روپے سے کم ہوکر 277.85 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا ۔ 
 واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 7 ہزار 241 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 262 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔