آزاد کشمیر: استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی گرفتار

Jul 28, 2026 | 08:53:AM
آزاد کشمیر: استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار علی شان سونی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی بھمبرکے مطابق علی شان سونی پر پولنگ سٹیشن جلانے اور بیلٹ بکس چھیننے کا الزام ہے، علی شان سونی سے پولنگ سٹیشن سے اٹھائے گئے بیلٹ بکس سمیت سامان ضبط کرلیا گیا۔

سابق وزیرعلیٰ شان سونی سمیت 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن !ابتدائی نتائج نے سب کو چونکا دیا

دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں  برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔

 آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔