کراچی کے ساحل پر لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد

Jul 28, 2025 | 15:04:PM
کراچی کے ساحل پر لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے ساحل پر نوجوان لڑکا لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے جیسے دونوں لڑکا لڑکی کو کہیں سے لاکر یہاں مارا گیا ہو۔

 پولیس نے بتایا کہ ساحل کا یہ علاقہ سنسان ہے، دونوں کو سروں پر گولیاں ماری گئی ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی اور لڑکے کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مقتولین کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے قریب ہیں۔

مہزور علی نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔