اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق اہم خبر

Jul 28, 2022 | 16:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے زرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا جو اب پھر  سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دئیے جانے والے فیصلے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔

ذرائع کا پہلے بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔

پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔