اُڑان پاکستان پروگرام معاشی بحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے عاطف اکرام شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)اڑان پاکستان پروگرام کا معترف ہے،یہ پروگرام معاشی بحالی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام معاشی روڈ میپ کو ظاہر کرتا ہے،معیشت کی بحالی کا انحصار صنعتوں کی مسابقت پر ہے، ایف پی سی سی آئی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،گذشتہ برس کچھ دوستوں نے بجٹ کے موقع پر منفی رویہ اپنایا ۔
ان کا کہنا تھا کہپاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی،کاروباری لاگت کو کم کرنا ہوگا،بجلی کی قیمتوں کو 8 سینٹ پر لانا ہوگا،بھاری ٹیکسز کی شرح کو کم کرنا ہوگا،انہوں نےمطالبہ کیا کہ شرح سود کو 7 فیصد پر لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا