بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) بھارت میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا،حکومت نے پاکستان کے تمام پوائنٹس آف انٹری پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا۔
بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق اقدام، عالمی ادارۂ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے،انٹرنیشنل ائرپورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی قراردے کر تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی ۔
بغیر بارڈر ہیلتھ سروسز ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی،تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی قراردی گئی،نِپاہ سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
تمام پوائنٹس آف انٹری پر تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی قرار دے کرکسی مسافر کی بخار کی حالت اور دیگر علامات پر فوری کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی۔
نِپاہ وائرس کی علامات میں بخار، سر درد، سانس کی تکلیف اور اعصابی علامات شامل ہیں،مشتبہ مریض کو فوری طور پر آئسولیٹ کر کے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے،سفری معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :