ٹی20 سیریز: 17 رکنی آسٹریلوی سکواڈ لاہور پہنچ گیا

Jan 28, 2026 | 13:04:PM
ٹی20 سیریز: 17 رکنی آسٹریلوی سکواڈ لاہور پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان کیخلاف 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے۔

17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسٹریلوی اسکواڈ کل سے شروع ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ٹریوس ہیڈ کے ہاتھ میں دیے جانے کا امکان ہے.

 باقاعدہ کپتان مچل مارش اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

مچل مارش اور جوش انگلس نے حال ہی میں بگ بیش لیگ کے فائنل میں شرکت کی تھی، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے ان کے لیے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کس ٹیم کا پلڑا بھاری رہتا ہے، خاص طور پر جب آسٹریلیا اپنے اسٹار کھلاڑیوں کو آرام دے رہا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹی20 میچز کی   سیریز کل سے شروع ہوگی، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔