مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Jan 28, 2026 | 08:16:AM
مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حیدر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقہ قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 اور حیدر آباد میں3.4 جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ، امید ہے تہران ہم سے ڈیل کرلےگا: ٹرمپ

خیال رہے کہ پیر کے روز بھی بلوچستان کے علاقے دالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.2 اور گہرائی زیر زمین 66 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دالبندین سے 47 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔