بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

Jan 28, 2024 | 23:43:PM
بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ڈیوس کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں شرکت کے لئے بھارتی ٹینس ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے بذریعہ ہوائی جہازاسلام آباد پہنچ گئی،بھارتی ٹیم میں 5 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں 2 فیزیو اور ایک ایک کوچ مینجر کووآرڈینیٹر  بھی شامل ہیں۔

 ٹیم کے ہمراہ بھارتی صحافی بھی اسلام آباد پہنچے ہیں،بھارتی ٹینس ٹیم ٹینس کمپلیکس کے پاس مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیبیو ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے شیمر جوزف کرکٹ میں آنے سےپہلے کیا کرتے تھے؟

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اور 4 فروری کو ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کمپلیکس میں کھیلا جائےگا۔