الیکشن 2024: خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری

Jan 28, 2024 | 11:06:AM
خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے انتخابات کے لیے پولیس فنڈز کی منظوری دے دی، خیبرپختونخوا پولیس کے لیے 50 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ پولیس نے انتخابات کے لیے 75 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جب کہ مالی مشکلات کے باعث نگران حکومت نے 50 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زیاہ کی رقم دی جائے گی۔

فنڈز کا بیشتر حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق ضلعی پولیس کو فنڈز  آئندہ ہفتے جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بنگلادیش کے عوام نے ’انڈیا آؤٹ‘ کے نعرے لگادئیے

یاد رہے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے،اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔