عمران خان کا زرداری پر قتل کا الزام ، پیپلز پارٹی کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

Jan 28, 2023 | 00:23:AM
عمران خان کا زرداری پر قتل کا الزام ، پیپلز پارٹی کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )عمران خان کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری پر لگائے جانے پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر اور شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری پر قتل کا الزام لگانے پر  عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران کے آصف علی زرداری پر عائد کردہ الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، عمران جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھاہو۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔