رمضان نگہبان کارڈ ز کے ذریعے مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری 

Feb 28, 2026 | 16:46:PM
رمضان نگہبان کارڈ ز کے ذریعے مستحقین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ماہ مقدس کے دوران مستحقین کے لیے شروع کیے گئے امدادی پروگرام ’’رمضان نگہبان کارڈز‘‘ کے ذریعے رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہورمیں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ہر گھر میں جا کر رمضان کارڈز تقسیم کر رہی ہیں تاکہ ہر مستحق فرد کی بروقت مالی معاونت یقینی کی جا سکے، انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی مستحقین کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی ہے کہ رمضان نگہبان کارڈز کی تقسیم کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، حکام کے مطابق لاہور میں ابھی تک 61 ہزار سے زائد رمضان نگہبان کارڈز مستحق خاندانوں کے گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے ویکسین لازمی قراردیدی گئی