پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی ٹک ٹاک پر انٹری

Feb 28, 2022 | 13:23:PM
میاں اسلم اقبال نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا
کیپشن: میاں اسلم اقبال(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے، میاں اسلم اقبال نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم قبال کو بھی ٹک ٹاک پسند آگیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، ٹک ٹاک اکائونٹ میں حلقے کے ترقیاتی کاموں کے متعلق پوسٹس اپ لوڈ کی جارہی ہیں، جبکہ میاں اسلم اقبال کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی پوسٹس اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔