این پونٹ کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی

Feb 28, 2022 | 12:42:PM
این پونٹ کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی
کیپشن: این پونٹ کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ این پونٹ کی پی ایس ایل کے آغاز سے قبل  کی گئی  پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

پی ایس ایل  گزشتہ شب اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔انہوں نے 25 جنوری کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اس مرتبہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی ٹرافی اپنے نام کرے گی، کون میرے ساتھ ہے؟

 این پونٹ کے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی  کہے گئے الفاظ گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے سچ کر دکھائے۔ سابق کرکٹر نے مہینہ پہلے کیے گئے ٹوئٹ کو قلندرز کی فتح کے بعد دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ طویل انتظار کے بعد حیران کُن فتح اپنے نام کی، ملتان سلطانز کیلئے مسلسل فتح کے بعد فائنل میں شکست مایوس کُن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    روسی صدر کا نیوکلیئر فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم۔۔۔امریکا کا سخت رد عمل