'مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں۔ شاہد آفریدی

Feb 28, 2022 | 11:39:AM
'مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں۔ شاہد آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی  لاہور قلندرز  اور شاہین کی کپتانی کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق  سابق کپتان نےایچ بی ایل پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر لاہور قلندرزاور شاہین آفریدی کو مبارکباد دی،تاہم گزشتہ شب پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے پر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کے لیے پیغام جاری کیا اور اس میں خصوصی طور پر شاہین کو مینشن کیا۔

انہوں نے لکھا کہ 'لاہور قلندرز آپ شاندار ہیں'۔

ایونٹ کے آغاز سے قبل جب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد کی تو شاہد آفریدی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے شاہین کو فی الحال کپتانی کی حامی بھرنے سے منع کیا تھا چونکہ وہ ابھی کم عمر ہے، لہٰذا اسے کہا تھا کہ اپنی بولنگ پر توجہ دے'۔

 سابق کپتان نے کہا کہ 'مبارک ہو شاہین، آپ یقیناً چیمپئن ہیں بلکہ قلندرز کا پورا اسکواڈ ہی چیمپئن ہے، یہاں تک کہ پورا لاہور اس جیت کے قابل تھا '۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے فائنل میں پہنچنے پر شاہد آفریدی نے کُھل کر شاہین کی کپتانی کی داد دی تھی۔

انہوں نے قلندرز کے اسلام آباد کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا بہترین میچ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کپتانی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:      بین الاقوامی میچز میں روس کا پرچم لہرانے اور ترانہ بجانے پرپابندی