جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلہ دیشی خواتین گرفتار
عائشہ ناز، حنا ناز اور افشاں ناز کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے گرفتار کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ بنانیوالی 3 بنگلہ دیشی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلسازی سے پاکستانی دستاویزات اور شناختی کارڈ بنوانے کے مقدمے میں مفرور 3 بنگلہ دیشی خواتین کو کراچی سے گرفتار کرلیا،حکام کے مطابق مفرور 3 خواتین کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان عائشہ ناز، حنا ناز اور افشاں ناز کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان سال 2022 سے جعلسازی کے مقدمے میں مطلوب تھیں، ملزمان نے غیر ملکی ہونے کے باوجود پاکستانی قومی شناختی کارڈز حاصل کیے۔،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلسازی سے قوم شناختی کارڈز حاصل کیے، ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ حاصل کیے، ملزمان کو سیکرٹری یونین کونسل، رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔
مزیدپڑھیں:نئی دہلی، بارش نے 101 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
حکام کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی سہولتکاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کو وسیع کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں نادرا اہلکاروں کی ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گاجبکہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔