5سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل۔۔گھر کی چھت پر پھینک دیا

Dec 28, 2021 | 16:52:PM
پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، فائل فوٹو
کیپشن: پانچ سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد  قتل کر کےگھر کی چھت پر پھینک دیا جبکہ رائے گڑھ میں خاتون سرپنچ کو قتل کر کے برہنہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاپتہ بچی کی لاش ضلع ہوشنگ آباد کے علاقے سوہاگ پور میں اس کے گھر کی چھت پر کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کے ایک ہمسائے کو حراست میں لیاگیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں ایک خاتون سرپنچ کو قتل کر کے اس کی برہنہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ہے۔خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔خاتون کی شناخت مقامی گرام پنچایت کی سرپنچ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے خاتون کو سرکاری ہسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال مہنگائی کا بدترین سال بن جائیگا۔۔ شہبازشریف